لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورمیں قانون نافذکرنے والے ادارے نے خود کوایک حساس ادارے کاافسرظاہرکرکے لوگوں ادارے کے جعلی کارڈزبناکردینے والے شخص کوگرفتارکرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے فیکٹری ایریا پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جعلی کارڈ بنا کر خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے جبکہ یونیفارم اور جعلی کارڈز بھی برآمد
ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکہ کرتا اور ڈراتا دھمکاتا ہےجس کی بناپرکارروائی کرتے ہوئے ایک شخص راناانوارکوگرفتارکیاگیاہے جبکہ اس کے قبضے سے آرمی کی یونیفارم اورجعلی ڈیوٹی کارڈزبھی برآمد کرلئے گئے ہیں ۔پولیس نے ملزم راناانوارکوگرفتارکرنے کے بعد اس کوپوچھ گچھ کر نے کےلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے ۔