پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ میں چاہتا تو بس دس روز میں حکومت چلی جانی تھی ‘‘

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سابق صدر و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کے روحانی پیشوا پیر اعجازنے کہا ہے کہ فقیر کبھی کسی کو نہیں چھوڑتا ارد گرد کے لوگ تعصب کے باعث دوریاں پیدا کرتے ہیں،پیپلز پارٹی کے دور میں اگر ایوان صدر سے اٹھ کر واپس آ جاتا تو 10روز میں حکومت چلی جاتی، بلاول بھٹو زرداری وزارت عظمیٰ کے منصب پر اس وقت تک فائز نہیں ہو سکتے جب تک کسی پیر فقیر سے تعلق نہ جوڑ لیں،

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آستانہ پر آنے کیلئے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز نے کہا کہ آصف علی زرداری کے والدین سے محبت کی بنیاد پر ہر سال برسی مناتا ہوں،25مئی کو حاکم علی زرداری کی برسی لاہور میں منائوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے سورۃ یاسین پر معاہدہ اور حلف لیا ہے کہ زندگی بھر ساتھ نہیں چھوڑوں گا،آصف زرداری سے محبت ہے کسی وزارت یا عہدے کی لالچ نہیں ۔سابق صدر کے اردگرد رہنے والی عورتیں اور مرد مفادکیلئے ساتھ جڑے ہیں، فقیر کبھی کسی کو نہیں چھوڑتا ارد گرد کے لوگ تعصب کے باعث دوریاں پیدا کرتے ہیں،چند عورتیں اور مرد آصف علی زرداری کے دل میں میرے خلاف بغض پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزارت عظمیٰ کے عہدے پر اس وقت تک فائز نہیں ہو سکتے جب تک کسی پیر فقیر سے تعلق نہ جوڑ لیں،بلاول بھٹو زرداری کی زندگی کیلئے اللہ کی مرضی سے حفاظت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیر فقیر اپنی جگہ اور اپنے مریدوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا، آصف علی زرداری میرے ساتھ رابطہ رکھیں یا نہ رکھیں دعائے خیر کرتا رہوں گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…