اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے (آج) اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم راولپنڈی، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،
تاہم کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن اور جیکب آباد میں چند مقامات پر تیز ہواو ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش جہلم12، سیالکوٹ (کینٹ10، ائیرپورٹ04)، منڈی بہاوالدین03، گوجرانوالہ02، میانوالی01، گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ12، مظفرآباد05، کوٹلی03، جیکب آباد10 بالاکوٹ06 اور پاراچنار میں تین ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز دادو، لاڑکانہ 49، سبی، شہید بینظیرآباد، موہنجودڑو48 ،سکھر، پڈعیدن اور جیک آبادو سکرنڈ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔