اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں بڑا تصادم،حالات خراب،متعددزخمی،رینجرزکی مزید نفری طلب،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلباءگروپوں میں شدید تصادم کی وجہ سے حالات خراب ہوگئے ہیں،دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدیدپتھراو¿کی وجہ سے متعددافراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل
کیاجارہا ہے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی ،قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلباءگروہوں میں تصادم کے نتیجے میں بڑی تعداد میںطلباءزخمی ہو گئے ہیں۔ متعددزخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ طلباءنے جھگڑا ختم کرانے کی کوششوں میں مصروف پولیس اہلکاروں پر بھی پتھراو¿ شروع کر دیا تو صورتحال قابو سے باہر ہوگئی جس کے بعدانتطامیہ کی جانب سے پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کو یونیورسٹی طلب کر لیا گیا جہاں تاحال صورتحال کشیدہ ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس نے طلباءکو فوری طور پر تمام ہاسٹلز خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، یونیورسٹی اور ہاسٹلز ایک ہفتے تک بند رہیں گے۔