جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف کا استعفیٰ، ایازصادق نے اہم اعلان کردیا

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کسی کے کہنے یا دباؤ پر ہرگز استعفیٰ نہیں دیں گے ،عالمی عدالت انصاف کی طرف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی پھانسی روکے جانے کا فیصلہ عارضی ہے ،اس معاملے پر سیاست ہو گی تو دشمن کو حوصلہ ملے گا ،پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کے

فیصلے کو نہ ماننے والے وکلاء عدالت سے رجوع کریں ، دورہ سعودی عرب میں وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات متوقع ہے ۔گزشتہ روز لیگی کارکنوں میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میں پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت او ر فوج عالمی عدالت انصاف سے کلبھوشن یادو کو سزا دلوانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ عالمی عدالت کا فیصلہ حتمی نہیں بلکہ عارضی ہے ۔ اپوزیشن کے لوگ اسے حتمی فیصلہ قرار دے کر مایوسی پھیلا رہے ہیں ۔اگر اس موقع پر قومی مفاد کی بجائے سیاسی مفاد کو اونچا کیا جائے گا تو اس سے ملک کی عزت اور وقار نیچا ہوگا جو نہیں ہونا چاہیے ۔ایسے موقع پر ہمیں متحد ہو نے کی ضرورت ہے ، یہ پیغام دینا چاہیے کہ کلبھوشن کو پھانسی ہوگی ،پاکستان اس معاملہ پر وہی کرے گا جو پاکستان چاہے گا۔انہوں نے وکلاء کی طرف سے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کا الٹی میٹم دینے کے سوال کے جواب میں کہا کہ وکلاء کا ایک ٹولہ سیاسی ہاتھوں میں کھیل رہا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کسی کے کہنے پر یا دباؤ پر ہرگز مستعفی نہیں ہوں گے،

جو لوگ فیصلہ نہیں مانتے وہ سپریم کورٹ چلے جائیں۔کسی کو بھی نواز شریف کی حبب الوطنی پر شک نہیں ہونا چاہیے،ایٹمی دھماکے کرنے پر نوازشریف کو جلاوطنی کی سزا ملی۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب بارے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں جو کہہ رہے تھے منتخب ہونے کے بعد ان کی سیاست مختلف ہے ۔ انہوں نے امریکی صدر اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات بارے سوال کے جواب میں کہا کہ دورہ سعودی عرب میں دونوں رہنماؤں میں ملاقات متوقع ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…