لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکامقدمہ لڑنے والےپاکستان کے وکیل خاورقریشی نے کہاہےکہ عالمی عدالت کوبھارت نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پرگمراہ کیاہے اورہم نے ثابت کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف نے ابھی فیصلہ نہیں سنایاہے بلکہ صرف عبوری حکم جاری کیاہے تاکہ مقدمے کی سماعت جاری رہ سکے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں آیا۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خاورقریشی نے کہاکہ ہم ک نے کلبھوشن یادیوکے مقدمے میں عدالتی دائرہ کاراورمیرٹ پر کیس کےلئے مضبوط دلائل دیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت جھوٹ بول رہاہے ،عالمی عدالت انصاف کوبھارت نے گمراہ کرنے کی کوشش کی جوکہ ہم نے ناکام بنادی ۔ کلبھوشن کامقدمہ عالمی عدالت میں لڑنے کے بارے میں میری فیس کے بارے میں سوشل میڈیاپرجوپراپیگنڈہ کیاجارہاہے اس کے پیچھے بھی بھارت کاہاتھ ہے ۔