کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ہیکرزنے پاکستان میں انشورنس کے نیم سرکاری ادارے سٹیٹ لائف کی ویب سائیٹ پرحملہ کرکے تائوان کامطالبہ کردیاہے ۔عالمی ہیکروں کے اس مطالبے کے بعد پاکستانی سائبر کرائم سیکیورٹی ماہرین کی جانب الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،میڈیا ذرائع کے مطابق عالمی ہیکرزملک کے سرکاری اور غیرسرکاری اداروں پر حملہ کرسکتے ہیں جس کے پیش نظرالرٹ جاری کیاگیاہے ۔
سائبر کرائم سیکیورٹی ماہرین نے اس خطرے کی نشاندہی بھی کر دی ہے اور حکومت کو فوری طور پر اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدما ت اُٹھانے کی اپیل کی ہے۔ماہرین نے اداروں کو الرٹ جاری کیا ہے کہ ملازم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے مشورے کے بغیر کمپیوٹر آن نہ کرے جب کہ حکومت سے سائبر انسڈنٹ رسپانس کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ہیکرزکی طرف سے پاکستان کے 3 معروف ہسپتالوں ،سیمنٹ اور ریفائنری کمپنی کے کمپوٹر سسٹمز پر حملہ کیا گیا ہے۔یادرہے کہ گذشتہ دنوں نامعلوم ہیکرز نے دنیا کے بیشتر ملکوںپر سائبر حملہ کر کے ڈیٹا ہیک کر لیا تھا اور اسکے بعد عالمی ہیکرز نے متاثرہ ممالک سے تاوان کا مطالبہ کیا تھااوراب پاکستان سٹیٹ لائف کے ڈیٹاپرحملہ کرکے تاوان کامطالبہ کیاہے جس پرسائبر کرائم سیکیورٹی ماہرین الرٹ جاری کردیاہے ۔۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ہیکرزکی طرف سے پاکستان کے 3 معروف ہسپتالوں ،سیمنٹ اور ریفائنری کمپنی کے کمپوٹر سسٹمز پر حملہ کیا گیا ہے۔یادرہے کہ گذشتہ دنوں نامعلوم ہیکرز نے دنیا کے بیشتر ملکوںپر سائبر حملہ کر کے ڈیٹا ہیک کر لیا تھا اور اسکے بعد عالمی ہیکرز نے متاثرہ ممالک سے تاوان کا مطالبہ کیا تھااوراب پاکستان سٹیٹ لائف کے ڈیٹاپرحملہ کرکے تاوان کامطالبہ کیاہے جس پرسائبر کرائم سیکیورٹی ماہرین الرٹ جاری کردیاہے ۔