تحریک انصاف نے ن لیگ کے گڑھ سے دوبڑی وکٹیں گرادیں 

18  مئی‬‮  2017

کوئٹہ ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صاحب اقتدار لوگ عوام کو لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر لڑاتے ہیں ، ملک میں تمام مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن ہے ، قومی پالیسی بنانے کے بجائے حکومت شریف خاندان کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے ۔ جمعرات کو (ن) لیگ کے سابق ایم این اے عاطف سنجرانی ،سینیٹر خدائے نور اور دیگر شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کو نذر انداز کرنے کے باعث حالات خراب ہوئے ۔ وزیر اعظم یوتھ لون سکیم میں 70 فیصد قرضے پنجاب کو دیئے گئے ۔ چھوٹے صوبوں کو گیس بجلی اور پانی میں منصفانہ حصہ تک نہیں دیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آصف زرداری سے زیادہ کرپٹ ہیں ۔ حکومت اب زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی ۔ جو کچھ چھوٹے صوبوں کو ملتا ہے وہ کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے ۔ چھوٹے صوبوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے ۔ ہماری حکومت چھوٹے صوبوں کو انصاف فراہم کرے گی ۔ عمران خان نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اپنے حق آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ 26 سال سے 7 لاکھ بھارتی فوج کشمیری کی آواز نہیں دبا سکی ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے اعتراف جرم کیا تھا اس کے خلاف بڑے سنگین الزامات تھے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ صاحب اقتدار لوگ عوام کو لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر لڑاتے ہیں ۔ ملک میں تمام مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن ہے ۔ قومی پالیسی بنانے کے بجائے حکومت شریف خاندان کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پانامہ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفی ہو جانا چاہیے تھا ۔ نواز حکومت پانامہ کیس میں پھنس چکی ہے وزیر اعظم کو پانامہ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفی ہو جانا چاہیے تھا ۔ نواز حکومت پانامہ کیس میں پھنس چکی ہے

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…