ملتان(آئی این پی)ملتان شہر اور گردنواح میں گیسٹرو کا مرض زور پکڑنے لگا۔ جس کے باعث ایک ہی دن میں گیسٹرو کے 207 مریض مختلف اسپتالوں میں لائے گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی غفلت اور مضر صحت مشروبات کے استعمال کے باعث مختلف سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے
دوران نشتر ہسپتال 64،چلڈرن کمپلیکس70، سول ہسپتال 10اور شہباز شریف جنرل اسپتال میں میں گیسٹرو سے متاثرہ افراد کو لایا گیا۔ جن میں سے اکثر کو طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا۔دوسری طرف ڈاکڑز نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ صاف ستھری غذا کے ساتھ ساتھ پانی ابال کر استعمال کرنے سے گیسٹرو کے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔