رحیم یار خان(آن لائن)رحیم یار خان کے علاقے ظاہرپیر میں لڑکی کو چھیڑنے پر پنچایت کے فیصلے پر لڑکے کا کان کاٹ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ظاہر پیر میں ایک اور شخص پنچایت کے فیصلے کی بھینٹ چڑ ھ گیا اور پنچایت نے لڑکے کو مقامی لڑکی کو چھیڑنے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے فیصلہ صادر کیا کہ نوجوان کے کان کاٹ دیئے جائیں ۔پنچائیت کے فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کیا گیا
اور لڑکے کا کان کاٹ دیا گیا جبکہ پنچایت میں موجود دونوں گروپو ں میں اس بات پر جھگڑ ا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔لڑکے کا کان کاٹنے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا مگر پنچائیت کا سربراہ موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کرلیا،لیکن پنچائیت کا ذکر نہیں کیا گیا۔