پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف سے این اے 56میں انتخابات لڑنے کا تنازعہ،شیخ رشید نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ 100,125دن میں (ن) یا قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ ضرور نکلے گا ، ڈان لیکس نے اداورں میں ہلچل مچا دیا ، حکومت کی جان اتنی آسانی ے نہیں چھوٹے گی، این اے 56سے انتخابات لڑنے کا اعلان عمران خان کی رضا مندی کے بغیر نہیں کرسکتا ، دنیا کی کوئی طاقت وزیراعظم کو حدیبیہ پیپرز اور قطری خط سے نہیں بچا سکتی ۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میرے این اے 55اور56سے الیکشن لڑنے کے اعلان سے بہت سے لوگ تلملا اٹھے ہیں ، این اے 56سے الیکشن لڑنے کا اعلان عمران خان کی رضا مندی کے بغیر نہیں کرسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2ٹن ایفی ڈرین میں سے 10کلو مجھے دے دیں راولپنڈی کے مسئلیحل ہو جائیں گے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ جوسمجھتیہیں کہ ڈان لیکس سے جان چھوٹ گئی وہ غلط فہمی کا شکار ہیں ، ڈان لیکس نے اداروں میں ہلچل مچا دی ، 100,125دن میں (ن) یا قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ ضرور نکلے گا ، دنیا کی کوئی طاقت وزیراعظم کو حدیبیہ پیپرز اور قطری خطے بچا نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ 60افراد اور26سال سے بے گناہ بھارت کی جیلوں میں قید ہیں ، بھارتی جیل میں قید پاکستانیوں کو کونسلررسائی نہیں دی گئی تو کلبھوشن کو کیسے دی جاتی ،پورا یقین ہے کہ کلبھوشن کا کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ 60افراد اور26سال سے بے گناہ بھارت کی جیلوں میں قید ہیں ، بھارتی جیل میں قید پاکستانیوں کو کونسلررسائی نہیں دی گئی تو کلبھوشن کو کیسے دی جاتی ،پورا یقین ہے کہ کلبھوشن کا کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…