اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ مستونگ کا واقعہ، گوادر میں مزدوروں کا خون اور ورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی یہ تمام واقعات بھارت کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ ورکنگ باؤنڈری پر
حالات بہت خراب ہیں اور پاکستان بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرے گااور ملکی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہونے والے تمام حالیہ واقعات میں افغان سر زمین سمیت افغان حکومتی عناصر بھی استعمال ہو رہے ہیں۔