پشاور(آئی این پی)پشاور میں آصف علی زارداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کا فاٹا کنونشن شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا ،اس دوران جیالے آپس میں لڑ پڑے ،گھتم گتھا، ایک دوسرے کو کرسیاں اٹھا کر دے ماریں ۔ پیر کو پیپلزپارٹی کا فاٹا اصلاحات کے حوالے سے جرگہ شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا ۔
آصف علی زرداری نے جونہی خطاب ختم کیا ا س کے بعد جیالے آپس میں گھتم گھتا ہوگئے ۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں میں شدید ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ ایک دوسرے کو کرسیاں بھی اٹھا کر دے ماریں ۔ جس سے بعض افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ لڑائی کے دوران جلسہ گاہ پہلوانوں کا اکھاڑا منظر پیش کرنے لگی ۔