جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اہم حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

datetime 14  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) تحریکِ انصاف کے مرکزی ترجمان و میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نےNA-56 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کی مر کزی اور صوبائی قیادت نے اس سلسلے میں مجھے واضح طور پر گرین سگنل دے کر الیکشن مہم شروع کر نے کا حکم دے دیا ہے اور میں نے حلقے میں پارٹی کے کارکنان اور عہدِ داران کو متحرک کرنے کے لیے مہم شروع کر دی ہے۔

اُنہو ں نے مزید کہا کہ شیخ رشید مسلسل غلط بیا نی سے کام لے کر NA-56 سے الیکشن لڑنے کا واویلا مچا رہے ہیں اور اگر شیخ رشید دو سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں تو اُنہیں چاہیے کہ وہ باقاعدہ تحریکِ انصاف جوائین کر لیں۔فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا کہ NA-56 سے تحریکِ انصاف کے ٹکٹ سے لڑنے والے 90 فیصد سے زائد چیئرمین/ وائس چیئرمین اور کونسلرز میرے ساتھ کھڑے ہیں اور تحریکِ انصاف راولپنڈی میں لاوارث اور بانجھ نہیں ہے کہ اُسے اُمیدوار نہ مل سکیں۔اِن خیالات کا اظہار فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین/ وائس چیئرمین کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں راجہ واجد رفیق، راجہ سجاد حیدر ، رانا سہیل ، حافظ زاہد خان ، چوہدری منظور ، ساجد عزیز بھٹی ، محمد ارشاد ، ساجد عباسی ، راجہ محمد علی ، حاجی محمود اکبر ، چوہدری عامر ، ممتاز خان اور الحاط اظہر اقبال ستی کے علاوہ دیگر اُمیدواران چیئرمین اور وائس چیئر مین نے شرکت کی۔اجلاس میں راجہ واجد رفیق، راجہ سجاد حیدر ، رانا سہیل ، حافظ زاہد خان ، چوہدری منظور ، ساجد عزیز بھٹی ، محمد ارشاد ، ساجد عباسی ، راجہ محمد علی ، حاجی محمود اکبر ، چوہدری عامر ، ممتاز خان اور الحاط اظہر اقبال ستی کے علاوہ دیگر اُمیدواران چیئرمین اور وائس چیئر مین نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…