اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید نے مجھے سرگودھا میں جلسہ کرنے سے روکا تھا مگر میں نہیں مانا، عمران خان نے سرگودھا جلسے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی ان سے ہوئی مشاورت آشکار کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا جلسے سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے اس حوالے سے مشاورت میں شیخ رشید احمد نے مجھے سرگودھا میں جلسہ کرنے سے منع کیا تھا۔ شیخ رشید کا مؤقف تھا کہ پی ٹی آئی پانامہ لیکس بارے عوامی شعور بیداری مہم میں ان شہروں میں جلسہ کرے جہاں کے شہری سیاسی شعور رکھتے ہیں۔ عمران خان جب یہ بات جلسے میں شریک لوگوں کو بتا رہے تھے تو تا حدنگاہ تک پھیلے ہوئے جلسے میں اچانک جوش و خروش کی ایک لہر دوڑ گئی ۔ عمران خان نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں شیخ صاحب آپ تو سرگودھا میں جلسہ کرنے سے منع کر رہے تھے ۔مران خان جب یہ بات جلسے میں شریک لوگوں کو بتا رہے تھے تو تا حدنگاہ تک پھیلے ہوئے جلسے میں اچانک جوش و خروش کی ایک لہر دوڑ گئی ۔ عمران خان نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں شیخ صاحب آپ تو سرگودھا میں جلسہ کرنے سے منع کر رہے تھے ۔