اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان میں دوشخصیات کے پاس 50ارب ڈالرزہیں جوکہ پاکستانی کرنسی میں 50کھرب روپے بنتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ یہ دوشخصیات پاکستان کی ہیں اوران کی اپنی اورانکی فیملیزکی دولت کی مالیت 50ارب ڈالرزہے ،انہوں نے کہاکہ ان دونوں شخصیات میں سے ایک شخصیت نے مجھے ایک باربتایاتھاکہ میرے پاس تو50ارب ڈالرزہیں
لیکن انہوں نے ہی بتایاتھاکہ اُس شخصیت کے پاس بھی 50ارب ڈالرزہیں ۔شاہد مسعود نے بتایاکہ ان دوپاکستانی شخصیات کی پاکستان میں اوربیرون ملک جن میں فرانس ،چین ،خلیجی ریاستیں ہیں وہاں پربھی ہوٹلزہیں ،ان کی آف شورکمپنیاں ہیں اورکئی ممالک میں فیکٹریزبھی ہیں اوران دونوں شخصیات کی دولت کی مالیت 50ارب ڈالرزبنتی ہے ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے ان دوشخصیات کے نام نہیں بتائے لیکن اشارے کنائے میں انہوں نے سب کچھ بتادیا۔