اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد میں واقع بحریہ انکلیو میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے شو کی ریکارڈنگ کے دوران اسٹیج گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے چیف کمشنر اور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سے 48 گھنٹوں میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق ازخود نوٹس
ذرائع ابلاغ پر گردش کرنے والی رپورٹس پر لیا گیا۔میڈیا پر گردش کرنے والی ان رپورٹس کے مطابق اس واقعہ میں 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے،بحریہ انکلیو‘ میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام ‘عیدی سب کے لیے کی ریکارڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔