اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کیلئے فوج نہ دینے پر سعودی بادشاہ پاکستان سے ناراض ہو گئے تھے، سعودیہ کو منانے کیلئے راحیل شریف کو اسلامی عسکری اتحاد میں تعیناتی کیلئے بھیجا گیا، راحیل شریف کی تنخواہ 6سے 8کروڑ پاکستانی روپے تک ہے،
فائدہ نواز شریف نے اٹھایا، نجی ٹی وی پروگرام میں معروف اینکر پرسن ارشد شریف اور دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے جب یمن میں حوثی باغیوںکے خلاف کارروائی شروع کی تو اس نے پاکستان سے فوج مانگی تھی جو نہ دئیے جانے پر سعودی شاہ پاکستان سے ناراض ہو گئے تھے جس پر انہیں کہا گیا تھا کہ ہم آپ کو اپنا آرمی چیف دے دیں گے۔ راحیل شریف کی اسلامی عسکری اتحاد میں تعیناتی نے سعودی عرب کی ناراضگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن ارشد شریف کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کی اسلامی عسکری اتحاد میں 6سے 8کروڑ پاکستانی روپے تنخواہ لے رہے ہیں جو کہ ایک اندازہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کی تعیناتی کا فائدہ نواز شریف نے اٹھایا ہے۔راحیل شریف کی اسلامی عسکری اتحاد میں تعیناتی نے سعودی عرب کی ناراضگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن ارشد شریف کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کی اسلامی عسکری اتحاد میں 6سے 8کروڑ پاکستانی روپے تنخواہ لے رہے ہیں جو کہ ایک اندازہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کی تعیناتی کا فائدہ نواز شریف نے اٹھایا ہے۔