لاہور(آئی این پی) محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ، ویب سائٹ پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں کا مکمل ریکارڈ موجود ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ویب سائٹschoolportal.punjab.gov.pk www. کو ہیک کر لیا ہے اور ویب سائٹ پر ہیپی برتھ ڈے ایف بی کنگ کا پیغام لکھ دیا ہے ۔