اسلام آباد (اے این این) 6 جنوری 2014 ءکو ضلع ہنگو کے سکول میں داخل ہونے والے خودکش حملہ آور کو دبوچ کر متعدد طالب علموں کی جان بچانے والے اعتزاز حسن کے والد مجاہد علی بنگش نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو صوبائی حکومت کا وعدہ یاد دلانے کیلئے خط لکھ دیا۔ خط میں شہید کے والد نے پرویز خٹک کو کہا ہے کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ شہید اعتزاز حسن کے والدین کو
صوبائی حکومت کی طرف سے ماہانہ مالی امداد دی جائے گی لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ امداد نہ ملنے پر حکام کو پہلے بھی خط لکھے ہیں لیکن کوئی جواب دینے کیلئے تیار نہیں ۔ اعتزاز حسن کے والد مجاہد علی بنگش نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ماہانہ مالی امداد کے وعدے کو خیبر پختونخوا حکومت نے پورا نہیں کیا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور صوبائی مشیر اطلاعات مشتاق غنی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مالی امداد سے متعلق عمران خان کا کوئی وعدہ میرے نوٹس میں نہیں ہے اگر کوئی وعدہ ہماری طرف سے کیا گیا تھا تو وہ پہلے ہی پورا کر دیا گیا ہو گا اور اگر پورا نہیں ہوا تو اب کر دیں گے ۔اعتزاز حسن کے والد مجاہد علی بنگش نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ماہانہ مالی امداد کے وعدے کو خیبر پختونخوا حکومت نے پورا نہیں کیا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور صوبائی مشیر اطلاعات مشتاق غنی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مالی امداد سے متعلق عمران خان کا کوئی وعدہ میرے نوٹس میں نہیں ہے اگر کوئی وعدہ ہماری طرف سے کیا گیا تھا تو وہ پہلے ہی پورا کر دیا گیا ہو گا اور اگر پورا نہیں ہوا تو اب کر دیں گے ۔