ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاریخ میں پہلی باربھارت کا کسی جاسوس کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع،پاکستان کو کیا قیمت چکانا پڑسکتی ہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور شیریں مزاری نے کہاہے کہ قونصلر تعلقات کے حوالے سے ویانا کنونشن سے متعلق پاکستان کی ناقص حکمت عملی مسائل پیدا کررہی ہے،پاکستان نے خود کو قونصلر تعلقات کے حوالے سے ویانا کنونشن کا فریق بنا رکھا ہے۔عالمی عدالت انصاف پاکستانی عدالت کے فیصلے میں تبدیلی کیلئے پاکستان کو مجبور نہیں کرسکتی۔

بدھ کو بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کے معاملے اور بھارتی فیصلے پر انتہائی تعجب کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاسوسوں کے معاملے پر پاکستان اور بھارت نے کبھی عالمی عدالت انصاف سے رجوع نہیں کیا۔بھارت کا عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کٹھکٹھانے کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ جاسوس کی گرفتاری سے بھارت کا بہت کچھ خطرے میں ہے۔ شیریں مزاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں سے متعلق دروغ گوئی سے کام لے رہا ہے۔عالمی عدالت انصاف پاکستانی عدالت کے فیصلے میں تبدیلی کیلئے پاکستان کو مجبور نہیں کرسکتی۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہامریکہ کیطرح پاکستان بھی آپشنل پروٹوکول کے بارے میں اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرے۔حکومت تمام عالمی معاہدے اور پرٹوکولز منظوری کیلئے پارلیمان میں پیش کرے۔اس معاملے سے واضح ہے کہ بین الاقوامی معاملات پر بند دروازوں کے پیچھے کئے جانے والے فیصلوں کی پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑسکتی ہے شیریں مزاری نے مزید کہا کہامریکہ کیطرح پاکستان بھی آپشنل پروٹوکول کے بارے میں اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرے۔حکومت تمام عالمی معاہدے اور پرٹوکولز منظوری کیلئے پارلیمان میں پیش کرے۔اس معاملے سے واضح ہے کہ بین الاقوامی معاملات پر بند دروازوں کے پیچھے کئے جانے والے فیصلوں کی پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑسکتی ہے

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…