منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈان لیکس معاملہ، حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانیوالے ٹی وی اینکرزشیخ رشید کے نشانے پر۔۔۔! سنگین الزام عائد کردیا

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)ڈان لیکس کے معاملہ پر پاک فوج کی طرف سے ٹویٹ واپس لینے اور معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہونے کے بعد حکومت کو مسلسل شدید تنقید کا نشانہ بنانے والے ٹی وی اینکرز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے نشانے پر آ گئے اور شیخ رشید نے ان ٹی وی اینکرز پر مایوسی پھیلانے اور نواز شریف کا ساتھ دینے کا الزام عائد کر دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمت نہ ہاریں ‘ حکمران جائیں گے ‘

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے اینکر پرسن صابر شاکر اور عارف حمید بھٹی کی طرف سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد پروگرام میں جب دونوں اینکرز بالخصوص عارف حمید بھٹی نے بعض ایسی باتیں کیں جس سے ان کے چہرے پر مایوسی کے آثار نمایاں دکھائی دے رہے تھے کہ اسی دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی ٹیلیفون پر پروگرام میں آ گئے اور عارف حمید بھٹی کے ریمارکس پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ مایوسی نہ پھیلائیں ۔اس دوران شیخ رشید نے کہا کہ ہمت نہ ہاریں ‘ حکمران جائیں گے ‘ ڈان لیکس کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ‘ یہ ابھی مزید آگے جائے گا ‘ نواز شریف چاہتے ہیں فوج آئے اور وہ ہیرو بن جائیں ‘ حکمران اپنی سیاسی موت مرنے جا رہے ہیں‘ پریس ریلیز پر کسی کے دستخط موجود نہیں ہیں ‘ پانامہ کیس نواز شریف کی سیاسی موت ہے‘ عارف بھٹی میں آپ کو اپنی آواز سمجھتا ہوں‘ آپ جیسے بندے صبح سے ٹی وی پر بیٹھ کر مایوسی کی باتیں کر رہے ہیں ‘ ہوا کیا ہے جو آپ اتنے مایوس ہو گئے ہیں ‘ آپ قوم کو حوصلہ دیں‘ بھٹی صاحب آپ کو بچپن سے کتنا پیار کیا مگر آج آپ کے خلاف ہے ‘آپ سے مایوسی پھیلا پھیلا کر نواز شریف کا کیس مضبوط کر دیا ہے۔ پہلے میں نے کہا تھا قانون اور (ن) میں سے کسی کا جنازہ نکلے گا مگر آج کہتا ہوں کہ (ن) کا ہی جنازہ نکلے گا ‘

سویلین بالادستی قومی سلامتی توڑ کر بنائی گئی۔ شیخ رشید نے کہا کہ جنرل (ر) جہانگیر کرامت تو آپا جی تھے اس لئے نواز شریف نے ان کو آرام سے سائیڈ پر کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…