اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

جاویدہاشمی کے اعزازمیں اہم سیاسی جماعت کے رہنماؤں کا عشائیہ،بڑی پیشگوئی کردی

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے مکمل ہو نے کی وجہ سے ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا اور سی پیک کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔ اپوزیشن کو برداشت اور تحمل کا مظاہر ہ کرنا چاہیے، ٹانگیں کھینچنے سے جمہوریت مستحکم نہیں کمزور ہو گی۔ این اے 149میرا حلقہ ہے اسی حلقہ سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔

وہ بدھ کو لیگی رہنما شیخ الطاف ، توصیف قریشی کی جانب سے اپنے اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق، منور احسان قریشی، آصف رجوانہ، بلال بٹ ، عامر سعید انصاری، شمس اقبال قریشی، شیخ اطہر ممتاز ،اعجاز رجوانہ، راؤ ابرار ، طارق امیر عباسی، حامد شمس ، حاجی قیوم ، حاجی منور ، مسعود ، حاجی منصف ودیگر بھی موجود تھے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے بہت قربانیاں دیں تاکہ جمہوریت مستحکم رہے اور ملک آگے کی طرف چلے۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ موجودہ حکومت بجٹ میں عوام کو خصوصی طور پر ریلیف دے گی اور امسال کے آخر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کابھی خاتمہ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے بہت قربانیاں دیں تاکہ جمہوریت مستحکم رہے اور ملک آگے کی طرف چلے۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ موجودہ حکومت بجٹ میں عوام کو خصوصی طور پر ریلیف دے گی اور امسال کے آخر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کابھی خاتمہ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوہرصورت عوام سے کئے گئے وعدے پوراکرناہونگے کیونکہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کوکامیابی کےلئے عوام سے کئے گئے وعدے پوراایفاکرناہونگے

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…