پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

تعلیم حاصل کریں اخراجات حکومت چین برداشت کرے گی،چین نے پاکستانی طالبعلموں کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)چین کی حکومت نے پاکستانی طالب علموں کو ثقافت کے شعبہ میں اعلی تعلیم کی فراہمی کے لئے خصوصی پروگرام کی منظوری دی ہے جس کے تحت ہر سال ثقافت کے مضمون میں پاکستانی طالب علم چین میں ماسٹرز ڈگری تعلیم حاصل کرسکیں گے جس کے تمام تر اخراجات چین کی حکومت برداشت کرے گی۔ اس امر کا اظہار بدھ کو پاکستان میں چین کے کلچرل قونصلر یو ی نے وفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن سے ملاقات میں کیا۔

قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں ہونے والی اس ملاقات میں جوائنٹ سیکریٹری سید جنید اخلاق ، ڈپٹی سیکریٹری نذیراحمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔چین کے کلچرل قونصلر یو ی نے انجینئر عامر حسن کو بتایا کہ ثقافت کے شعبے میں دئیے جانے والے یہ تعلیمی وظائف غیرمعمولی اور منفرد اہمیت کے حامل ہیں جن پر اٹھنے والے تعلیمی اخراجات عام وظائف سے زائد ہیں۔ ان تعلیمی وظائف پر عمل درآمد کا آغاز آئندہ سال سے ہوگا۔ انجینئر عامر حسن نے نیشنل لائبریری میں چین کارنر کے قیام کی پیشکش کی جس پر چینی کلچرل قونصلر نے کہا کہ نیشنل لائبریری میں چین کارنر کے قیام کے لئے آئندہ آنے والے دنوں میں اقدامات کئے جائیں گے۔ ملاقات میں پاکستانی نوادرات کی چین میں نمائش پر بھی اتفاق کیاگیا۔ جبکہ میوزیمز کے شعبہ میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یاداشت (ایم اویو) پر دستخطوں کے حوالے سے بھی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں پاکستان اور چین نے دوطرفہ ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پراتفاق کیاگیاجس کے تحت دونوں ممالک فنون لطیفہ کے مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے لئے مل کر کام کریں گے۔ چین کے کلچر قونصلر یو ی نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کے ثقافتی رنگوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ثقافتی سرگرمیوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان قربت بڑھ رہی ہے جو پاک چین لازوال دوستی کی ایک اور روشن مثال ہے۔

وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن نے پاکستانی طالب علموں کے لئے ثقافتی تعلیمی وظائف کے اجرا کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے چین کی حکومت کی جانب سے ایک خوبصورت تحفہ قرار دیا اور کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی آئرن برادرز کے رشتے میں ڈھل چکی ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی رنگوں کو اجاگرکرنے کے لئے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن سہولت کار کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک میں ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد سے پاکستان اور چین کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لایاجاسکتا ہے۔ انجینئر عامر حسن نے اردو اور چین کے ادب کی دونوں زبانوں میں ترجمہ کے لئے کوششوں پر بھی زوردیتے ہوئے کہاکہ اہل قلم اور لکھاریوں کے دوطرفہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان قربت اور گہرائی میں مزید بڑھے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…