جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دھمکیاں اور سخت بیانات ایک طرف،وزیراعظم کے مشیرایران میں کون سا کام کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی )مشیر وزیراعظم نے ایران میں ہفتہ ثقافت منانے کی تجویز پر ابتدائی تیاریوں کے لئے کمیٹی قائم کردی،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ ان تعلقات کا تقاضا ہے کہ مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائیں۔ وہ بدھ کو پاکستان میں ایرانی کلچرل قونصلر شہاب الدین درائی سے گفتگوکررہے تھے

جنہوں نے بدھ کو قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں مشیر وزیراعظم سے ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان کئی قدرمشترک ہیں، دونوں ہمسائے اور اسلامی بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہیں۔سعدی شیرازی اورعلامہ اقبال جیسی شخصیات اور ان کے افکار کی صورت میں ہمارے پاس ایک بڑا مشترکہ ورثہ موجود ہے۔دونوں ممالک کے عوام کے درمیان علمی وادبی رشتوں کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خطاطی، اردو اور فارسی کتابوں کے دونوں زبانوں میں تراجم اور اہل علم وادب کے تبادلوں کے حوالے سے سرگرمیوں میں اضافہ پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ثقافتی تعلقات میں فروغ کے لئے مختلف تجاویزکاتبادلہ کیاجاسکتا ہے۔ شہاب الدین درائی نے مشیر وزیراعظم کی جانب سے خیرسگالی کے جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ایران بھائی ہیں اور دونوں کے درمیان تعلقات کی بہتری اور قربت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ثقافتی شعبہ میں تعاون اور علم وادب کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں نہایت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ پاکستان ایران کے کسی بڑے شہر میں ہفتہ ثقافت منائے جس کے لئے ایرانی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ عرفان صدیقی نے اس پیشکش پہ شکریہ ادا کرتے ہوئے ابتدائی تیاریوں کے لئے ایک کمیٹی قائم کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…