اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنی گالہ تجاوزات کیس میں وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سی ڈی اے نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی رہائشگاہ کوبھی غیرقانونی قراردیدیاہے ۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ادارے کی دستاویزات میں عمران خان کی رہائش گاہ بھی تجاوزات میں آرہی ہے اوراس
پرتعمیربھی غیرقانونی ہے جس کوگرانے کی ضرورت ہے ۔سی ڈی اے کی طرف سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے مطابق 122عمارتیں غیرقانونی ہیں جن میں عمران خان کاگھربھی شامل ہے ۔سی ڈی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ بنی گالہ کے زون تھری اورفورمیں تعمیرت غیرقانونی ہیں اوران کوگرانے کی ضرورت ہے ۔سی ڈی اے کی طرف سے جمع کرائی جانی والی رپورٹ میں کل 122غیرقانونی تعمیرات کاذکرکیاگیاہے