جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری کے 2 قریبی ساتھی بازیاب ،2 اغواء کار گرفتار،کہاں سے بازیاب کرایاگیا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربت (آئی این پی )تربت کے علاقے مند میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں آصف زرداری کے 2 قریبی ساتھی بازیاب کرالیے گئے ہیں پولیس کے مطابق بازیاب پانچوں افراد کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے مند میں خفیہ اطلاعات پر اے وی سی سی (اینٹی وائلنٹ کرائم سیل)کی جانب سے حساس اداروں کی مدد سے کارروائی کی گئی،

جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے ایک ماہ سے لاپتہ2قریبی ساتھیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ایس ایس پی طارق دھاریجوکے مطابق کارروائی میں غلام قادرمری اوراشفاق لغاری کو ان کے 3 محافظوں سمیت بازیاب کرایا گیا جنہیں ایک ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا جب کہ بازیاب پانچوں افراد کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آصف علی زرادی کے 3 قریبی ساتھی جامشورو سے لاپتہ ہوگئے تھے جس پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے متعدد بار قومی اسمبلی اورسینیٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا جب کہ پیپلزپارٹی کی درخواست پر سندھ ہائیکوٹ نے ان تمام افراد کی گمشدگی سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا تھا۔واضح  رہے کہ اشفاق لغاری کو اپریل کے شروع میں اغواء کیا گیا تھا، وہ کراچی میں اپنے گھر سے نکلے تھے اور ان کی گاڑی سہراب گوٹھ میں ملی تھی، جبکہ غلام قادر مری 5 تاریخ کی درمیانی شب سے لاپتہ تھے، وہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریبات میں حصہ لینے جامشورو جارہے تھے۔پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے مغوی افراد کی بازیابی کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ اللہ کرے تمام لاپتہ افراد بازیاب ہوجائیں۔پولیس کے مطابق دونوں مغویوں کے میڈیکل چیک اپ کے بعد ان کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ایس ایس پی اے وی سی سی طارق  دھاریجو کے مطابق کارروائی کے دوران اطراف کے علاقوں میں تلاشی بھی لی گئی، تاہم اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…