اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان لیکس رپورٹ پر وزیراعظم ہائوس سے جاری ہونے والے ایگزیکٹوآرڈر سے وزیراعظم نواز شریف بے خبر تھے،سیرل المیڈا اور ڈان اخبار کے خلاف اے پی این ایس یا کوئی اور ادارہ اگر کارروائی کرے گا تو تمام صحافی اخبار اور رپورٹر کے ساتھ کھڑے ہونگے،
سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’کل تک‘‘میں معروف کالم نگار و سینئر تجزیہ کار جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ پر وزیراعظم ہائوس سے جاری ہونے والے ایگزیکٹو آرڈر سے وزیراعظم نواز شریف بے خبر تھے ۔ اس موقع پر سینئر کالم نگار و تجزیہ کار جاوید چوہدری نے جب ان سے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم نے اس حوالے سے کیا اپنے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے باز پرس کی کہ میرے علم میں لائے بغیر یہ ایگزیکٹو آرڈر کیوں جاری کیا تو اس پر حامد میر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد سے صرف اتنا ہی پوچھا گیا کہ ’’یہ کس سے پوچھ کر جاری کیا‘‘۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس پر جاری ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اے پی این ایس اور کوئی دوسرا ادارہ اگرڈان اخبار اور سیرل المیڈا کے خلاف کارروائی کرے گا تو تمام صحافی اس اخبار اور رپورٹر کے ساتھ کھـڑے ہونگے۔