جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لاہور،لیڈی ڈاکٹرز کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کے لیپ ٹاپ میں کیا نکلا؟دھماکہ خیزانکشاف،حساس ادارے ششدر

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لیڈی ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کے کیس میں مرکزی ملزم کے لیپ ٹاپ میں 2 ہزار کے قریب قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔لیپ ٹاپ کی جانچ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے کی جس نے اپنی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کو بطور ثبوت فراہم کردی ہے۔پی ایس ایف اے کی رپورٹ میں مزید چشم کشا انکشافات کیے گئے ہیں جن میں 108 شناختی کارڈز کا استعمال بھی شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ لیہ سے تعلق رکھنے والا ملزم عبدالوہاب پر لیڈی ڈاکٹرز کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔200 سے زائد خواتین جن میں لیڈی ڈاکٹرز اور لاہور کی گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتالوں کی نرسز بھی شامل تھیں، ان کی جانب سے ہراساں اور بلیک میل کیے جانے کی شکایات سامنے آنے کے اپریل 2015 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بعد ملزم کو ناران سے گرفتار کیا تھا جبکہ گوالمنڈی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔بلیک میلنگ کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر کنگ ایڈورڈز میڈیکل یونیورسٹی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال لاہور کی ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز شامل تھیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مختلف ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹرز کے موبائل فونز، چیٹ، تصاویر، واٹس ایپ چیٹ، وائبر اور فیس بک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کے بعد لیڈی ڈاکٹرز کو پھنساتا تھا۔ان کی گفتگو اور تصاویر کو ایڈٹ کرنے کے بعد ملزم انہیں مزید بلیک میل کرنے کے لیے کسی ریسٹورنٹ وغیرہ میں بلاتا ۔تحقیقات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر قابل اعتراض ویڈیو کلپس اور تصاویر کئی لیڈی ڈاکٹرز کے گھر والوں کو بھیج کر ان کی زندگی تباہ کی۔فرانزک سائنس ایجنسی نے لیپ ٹاپ کی جانچ کے دوران 4 لاکھ 28 ہزار 322 گرافکس / تصاویر کی نشاندہی کی اور واضح طور پر کہا کہ ان میں سے زیادہ تر ایڈٹ شدہ یا جعلی تھیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ لیپ ٹاپ کے تجزیے کے دوران ملزم پر لگنے والا بلیک میلنگ کا الزام بھی درست ثابت ہوا۔لیپ ٹاپ میں موجود کل تصاویر میں سے 2159 قابل اعتراض تصاویر کا ڈیٹا پیش کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ ،آڈیو ویژوئل اینالسس ڈپارٹمنٹ کے مروجہ طریق کار کے تحت ان میں سے ایک بھی تصویر کے اصل ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس کے علاوہ فیس بک چیٹس، واٹس ایپ اور دیگر کی 667 علیحدہ تصاویر بھی پائی گئیں

۔پی ایف ایس اے نے یہ بھی بتایا کہ 108 شناختی کارڈز/ پاسپورٹس اور کال کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا گیا جس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔فرازنک ایجنسی کو دوران تفتیش یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ بعض فون کالز میں ملزم نے خود کو حساس ادارے کا سینئر عہدے دار بھی ظاہر کیا۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 454 ملٹی میڈیا فائلز کی نشاندہی ہوئی جن میں سے 266 آڈیو کال ریکارڈنگز ہیں جن میں بلیک میلنگ سے متعلق مواد ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…