لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جعلی حاضریاں لگانے کا انکشاف، ارکین اسمبلی اجلاس میں آئیں یا نہ آئیں ان کی حاضریاں لگنے لگیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 24 اپریل کو اجلاس میں 150 اراکین اسمبلی نے شرکت کی جبکہ حاضری 212 کی لگی اسمبلی کے 25 اپریل کے اجلاس میں 120 اراکین شریک ہوئے جبکہ حاضری 206 کی لگی . 26 اپریل کے اجلاس میں 103 اراکین اسمبلی نے شرکت کی
جبکہ حاضری 188 کی لگی اسی طرح اسمبلی کے 27 اپریل کے اجلاس میں 57 اراکین شریک ہوئے جبکہ حاضری 182 کی لگی اسمبلی کے 28 اپریل کے اجلاس میں 146 اراکین اسمبلی نے شرکت کی جبکہ حاضری 181 کی لگی اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے چیف وہیپ رانا ارشد کا کہنا ہے کہ ٹی اے ڈی اے صرف اس رکن کو ہی ملے گا جو اجلاس میں شریک ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کو اس معاملے سے آگاہ کریں گے۔