بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

دوہری سیٹ والے جے ایف17 بی تھنڈر نے پہلی ہی پرواز میں تہلکہ مچادیا

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینگڈو(آئی این پی) یہ پاک فضائیہ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کہ ڈبل سیٹ جے ایف17 بی تھنڈ ر نے جمعہ کو چینگڈو (چین) میں اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس تاریخی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ Aviation Industry Corporation of China (AVIC). کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ، Mr. Li Yuhai اس پروقار تقریب کے میزبان تھے۔

پاک چین مشترکہ کاوش ڈبل سیٹ JF-17Bتھنڈ ر اپنی آزمائشی پروازکے ابتدائی مرا حل سے گزر رہا ہے۔ B JF-17تھنڈر کی شمولیت خود انحصاری کی طرف ایک سنگِ میل کی حیثیت کی حامل ہے جس سے پاک فضائیہ کی ٹریننگ اور آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتر ی آئے گی۔اس طیارے کی شمولیت سے پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہترین combat training ممکن ہو سکے گی۔JF-17تھنڈر طیارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا آغا ز2007 سے ہو ا جوکہ مسلسل جاری ہے۔ اب تک پاک فضائیہ میں JF-17 کے پانچ سکواڈرنز خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ ہر طرح کے آپریشن سر انجام دیتے ہیں۔JF-17تھنڈر ایک بہترین جنگی جہاز ہے جس کا موازنہ باآسانی دنیا کے جدید طیاروں سے کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے بننے والے جے ایف 17 تھنڈر بی نے چین میں کامیاب پرواز کی، اس موقع پر ایئرچیف مارشل سہیل امان نے قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار ہونے والے جے ایف17 تھنڈر بی نے چین میں پہلی کامیاب پرواز کی، اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان اور پاک چین فضائیہ کی اعلیٰ قیادت موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزمائشی پرواز دونوں ملکوں کیلئے تاریخی لمحہ ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر بی ڈبل ایئرکرافٹ ہے، جو پاکستان اور چین کی مشترکہ پرواز ہے۔  طیارے کی آزمائشی پرواز کی تقریب چین کے شہر میں منعقد ہوئی

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…