راولپنڈی(آن لائن) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تنویر عباس گوندل نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں غیر مجاز نمبر پلیٹ لگانے والوں ،بنانے والوں اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں خصوصی ٹیموں نے راولپنڈی اور گرد ونواح میں کاروائی کے دوران162 گاڑی مالکان کو جرمانہ کرتے ہوئے 13گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیاہے تنویر عباس گوندل نے کہا کہ محکمہ ایکسائز
کی جاری کردہ نمبر پلیٹوں کے علاوہ دیگر تمام نمبر پلیٹوں کا استعمال غلط اور سنگین جرم ہے اور اس جرم کے مرتکب شخص اور غیر مجاز نمبر پلیٹ لگانے والے کو 1 سال قید اور 1لاکھ جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے اور جعلی نمبر پلیٹ تیار کرنے والے کو 2 سال تک قید اور 2لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہو گی اور نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پر بھی غیر مجاز اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کا ہائی وے اور موٹر وے پر داخلہ قطعی ممنوع ہے۔