اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

تبلیغی اجتماع کے حوالے سے مشہور شہررائے ونڈ میں شرمناک دھندا، فارم ہاؤسز میں عیاشی کے اڈے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی)رائے ونڈ کی حدود میں قائم فارم ہاؤسز اور عیاشی کے اڈوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ شب رائے ونڈ میں فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی پر چھاپے اور ملزمان کی باعزت رہائی کے بعد عیاشی کے تمام اڈوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں ۔تھانہ سٹی کے افسران کو تمام ایسے مراکز کی تفصیلات جمع کرنے کے زبانی احکاما ت جاری کئے گئے ہیں

زبانی احکامات میں ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے وزیر اعظم ہاؤس ،تبلیغی اجتماع ،سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت تمام یونیورسٹیوں ،تعلیمی اداروں کے قرب وجوار میں واقع ایسے فارم ہاؤس اور عیاشی کے اڈوں کی معلومات رکھی جائے اور ان فارم ہاؤسز کے مالکان کے کوائف بھی اکھٹے کئے جائیں جہاں ویک اینڈ پارٹی ،ڈانس پارٹی سمیت اخلاق سوز پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے تمام ایسے فارم ہاؤس کی خفیہ نگرانی کا عمل بھی شروع کردیا ہے جہاں رات گئے بے حیائی ،مے نوشی کے پروگرام باقاعدگی سے ہو تے ہیں فارم ہاؤس اور کوٹھی خانوں میں جانیوالے افراد کی گاڑیوں کے نمبرز بھی نوٹ کئے جائیں گے ۔جبکہ کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے گاڑیوں میں آنیوالے افراد کی نگرانی بھی کی جائیگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تبلیغی اکابرین نے رائے ونڈ کی حدود میں قائم تمام ایسے مراکز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپولیس کی بھاری نفری نے فارم ہاؤس پر منعقدہ ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر با اثرخاندانوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں لڑکیوں اور لڑکوں کو گرفتار کر کے تھانے میں لاکر بند کردیاتھا ،فارم ہاؤس سے شراب ،کوکین اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ،گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت ہونے پر چھاپہ مارنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے ہاتھ پیر پھول گئے ،واقعہ کا مدعہی غائب کرکے غریب محنت کش ساؤنڈ سسٹم مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے خانہ پری کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…