اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی اقدار کی پاسداری ، ملک سے وفاداری ، چار سال تک رہائش، انگریزی میں مہارت اورمقامی آبادی سے اچھا سلوک ، آسٹریلوی وزیراعظم نے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کیلئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم مکلم ٹرنبل نے غیر ملکیوں کو آسٹریلیاں کی شہریت دینے کیلئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے پانچ نکاتی پالیسی کا اعلان کر دیا
ہے۔آسٹریلوی وزیراعظم کا نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ کو آسٹریلیا کی شہریت چاہیے تو پھر آپ کو چند چیزوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور وہ ہیں ہماری اقدار کی پاسداری ، ملک سے وفاداری ، چار سال تک رہائش، انگریزی میں مہارت اورمقامی آبادی سے اچھا سلوک کرنا ہوگا جبکہ آپ کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ آپ محض ایک انتظامی عمل کو پورا نہیں کررہے ہیں بلکہ آسٹریلوی اقدار کی پاسداری کا عزم رکھتے ہیں۔