پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے تخلیل نہ ہونیوالے پلاسٹک بیگزکی تیاری اور فروخت پر مکمل طورپر پابندی عائدکردی ہے،جبکہ آئندہ تین ماہ بعدنان بائیو ڈیگریڈبل پلاسٹک بیگز کوئی بھی دکانداراستعمال نہیں کرسکے گا۔اس پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کو پچاس ہزارتا پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ اور دوسال تک قید کیاجائے گا۔ان خیالات کا ظہار رکن اسمبلی ورپلاسٹک بیگز سے متعلق بنائے گئے قانونی کمیٹی کے
چیئرمین شوکت یوسفزئی نے پشاور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر دائریکٹر انفارمیشن ،ڈی جی انوارمنٹل ڈاکٹر بشیر اور سیکرٹری فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نذر شاہ بھی موجود تھے ۔انہوں کہا کہ پشاور سمیت خیبر پختونخواکے تمام اضلاع میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خرید وفروخت کے روک تھام کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں کمشنر پشاور،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،سیکرٹری ماحولیات سمیت دیگرشامل تھے۔ اس سلسلے میں کمیٹی ممبران نے مختلف کمیٹیز اور تاجر برادری سے مشاورات کے بعد پابندی عائد کر دی۔انکاکہناتھاکہ شہر بھر کے دکانوں میں جتنا سٹاک موجودہے اسے تین ماہ کے اندر اندر ختم کرنے کے پابند ہوں گے اورمقررہ مدت گزرنے کے بعد مزیداس قسم کے تخلیل نہ ہونے والے شاپنگ بیگزکی تیار نہیں کریں گے اور نہ ہی فروخت کی جائے گی۔اس قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انکاکہناتھاکہ شہر بھر کے دکانوں میں جتنا سٹاک موجودہے اسے تین ماہ کے اندر اندر ختم کرنے کے پابند ہوں گے اورمقررہ مدت گزرنے کے بعد مزیداس قسم کے تخلیل نہ ہونے والے شاپنگ بیگزکی تیار نہیں کریں گے اور نہ ہی فروخت کی جائے گی۔اس قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔