اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں مزید توسیع،منظوری دے دی گئی

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے ٹرانسپورٹ ‘ مواصلات ‘ توانائی سمیت دیگر شعبوں کے لئے مجموعی طورپر261 ارب روپے کے 15 منصوبوں کی منظوری دیدی۔ بدھ کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ ‘ مواصلات ‘ توانائی اور پانی کے شعبہ میں منصوبوں اور تجاویز پر

غو رکیا گیا اور منظوری دی گئی۔ ایکنک نے فیصل آباد عبدالحکیم موٹر وے ایم 4 کے لئے زمین کے حصول کے لئے 4.2 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ ایکنک نے پاک ‘ ساگو ‘ ژوب سڑک (این 50) کو دو رویہ کرنے اور بہتر کرنے کیلئے 76.4 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی۔ منصوبے میں ژوب بائی پاس بھی شامل ہے ۔ تھا کوٹ اور رائے کوٹ این 3 کی بحالی کے لئے 83ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ سمہ سے خضدار 2 رویہ ہائی وے کی تعمیر کے لئے 19.1 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گرین لائن بس ریپڈ سسٹم کراچی کے لئے چورنگی سے سرجانی تک منصوبے کے لئے 24.6 ارب کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ انڈس ہائی وے میں سرائے گمبیلہ ا سے کوہاٹ سیکشن کے لئے 31.1 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ چکوال میں 500 کے وی ذیلی اسٹیشن کے 6.7 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ گیپکو کے لئے ساتویں ساکولی ٹرانسمیشن لائز اور گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے 7.5 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ این ٹی ڈی سی کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے 16.5 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ کوسٹل پاور پلانٹ کراچی کے منصوبے کیلئے 7.5 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ میرانی ڈیم کے متاثرین کے معاوضے کے لئے 3.5

ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ میٹرو بس سروس اسلام آباد کے لئے پشاور موڑ سے اسلام آباد نیو ایئرپورٹ تک انفراسٹرکچر اور دیگر ورک کی تعمیر کیلئے 16.4 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں ہری پور میں مولیاں (بلدار) میں نئے ڈائی پورٹ کی تعمیر ایم ایل 1 کی بہتری اور بحالی کے لئے 10.6 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…