اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیس) وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم ہائوس اورپبلک سیکرٹریٹ کے گریڈ1سے گریڈ21تک کے ملازمین کو4ماہ کی تنخواہیں بطورانعام دی ہیں اوران ملازمین کو4ماہ کی تنخواہیں دینے پر ملکی خزانے سے 10کروڑروپے استعمال کئے گئے ہیں ۔ان ملازمین کی 4ماہ کی انعامی تنخواہوں کااعلان 29مارچ 2017کوکیاگیااوراسی روزان تنخواہوں کابجٹ منظورکیاگیااوراس کے بل کی منظوری بھی اسی ر وز
اے جی پی آرکے دفترسے لے لی گئی ۔ایک نجی ٹی وی کےمطابق ان ملازمین کی کل تعداد 438ہے جس میں افسران اورملازمین شامل ہیں جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے یہ ان تنخواہوں کی منظوری ای س سی سے لی ۔جبکہ وزیراعظم کے ماتحت دیگر ادارے جن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،کابینہ ڈویژن اوروزارت کیڈکے ملازمین کونظراندازکیاگیااانعامی تنخواہوں کے علاوہ ماہانہ تنخواہیں اس کے علاوہ ہیں جوان ملازمین کودی گئی ہیں ۔