کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں پچاسی ہزار سے زائد نامعلوم لاشیں موجود ہیں۔ لاپتہ افراد کیس میں پولیس کی جانب سے پیش گی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس میں پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سال 1986 سے اب تک دفن لاوارث ل
اشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ لاپتا افراد سے متعلق صورتحال تشویش ناک ہے۔ جے آئی ٹیز سے بھی نتائج نہیں نکل رہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ورثا کی تلاش کےلیے جامع میکینزم بنانے کا حکم دے دیا اور دھماکوں میں جاں بحق نامعلوم افراد کی شناخت کےلیے بھی اقدامات کیے جائیں۔