لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کے ہمراہ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آیا فوج سمیت سب کو قبول ہو گا، کہتے ہیں حکومت سے لڑائی کا تاثر درست نہیں، متحدہ بانی، ڈان لیکس اور کل بھوشن کے معاملے کو لے کر رک نہیں سکتے، غدار کی ملک میں کوئی
جگہ نہیں۔آپریشن رد الفساد کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوں گے، پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف شروع کیا گیا ہے جس کے لئے مدرسوں اور تعلیمی اداروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مدرسہ ریفارمز پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔