لاہور(مانیٹرنگ ڈ یسک )سپیشل آڈٹ رپورٹ میں وزیراعلی پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم میں بھی بڑے پیمانے پرگھپلوں کاانکشاف ہواہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم میں مبینہ گھپلوں کی وجہ سے قومی خزانے کو6کروڑروپے سے زیادہ کانقصان ہواہے جبکہ 1771طلبہ ایسے ہیں جنہوں نے اس سکیم کے تحت 2،2بارلیپ ٹاپ لئے ہیں جبکہ 2481طلبہ نے جعلی شناختی کارڈزکے ذریعے بھی لیپ ٹاپ
سکیم کی بہتی گنگامیں ہاتھ دھوئے ہیں جبکہ لاہورمیں 1281طلباکولیپ ٹاپ دینے کاریکارڈہی موجود نہیں ہے ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق لیپ ٹاپ سکیم میں محکمہ ہائیرایجوکیشن کےایک ایڈیشنل سیکرٹری سمیت 9اعلی افسران اس سکینڈل میں ذمہ دارقراردیئے گئے ہیں . وزیراعلی پنجاب نے صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری شمائل خواجہ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی جومبینہ کرپشن کے بارے میں رپورٹ وزیراعلی پنجاب کوپیش کرے گی۔