اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’’معروف درگاہ پر لرزہ خیز واقعہ ‘‘

datetime 2  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ صدرکےعلاقے 95 شمالی میں دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے خواتین سمیت 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق   سرگودھا کے تھانہ صدر کے علاقے 95 شمالی میں دیرینہ رنجش پر دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے 4 خواتین اور 19 مردوں کی جان لے لی۔ڈی پی او سرگودھا کے مطابق دربار کے متولی یوسف نے مقتولین کو پہلے نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش

کیا جس کے بعد انہیں ڈنڈوں سے مار مار کر ان کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم یوسف اور اس کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس ذرائع کا کہناہے کہ تین افراد گرفتار کر لیے گئے ۔گرفتار ہونے والے افراد میں دربار کا گدی نشین عبدالوحید بھی شامل ہے ۔مقتولین کے جسموں پر ڈنڈوں اور زخموں کے نشان پائے گئے ہیں ۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔مقتولین میں سے چھ افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے ۔ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالوحید کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔دربارعلی محمد گجر 2 سال قبل آبادی سے دورتعمیرکیاگیاتھا۔ڈپٹی کمشنرسرگودھا کے مطابق عبدالوحید درگارہ پر مریدوں کو درس دیتا تھا اور تشدد بھی کر تا تھا.ملزم عبدالوحیدالیکشن کمیشن سرگودھاکاملازم ہے،آفس کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ قتل کئے گئے افرادکی شناخت کاعمل جاری۔مقتولین میں سے دو کا تعلق اسلام آباد سے ،ایک کا میانوالی سے تھا ،بعض مقامی افراد تھے. نواحی علاقے 95 شمالی میں قائم دربار مبینہ طور پر علی محمد گجرکے گدی نشین عبدالوحید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ درگاہ پر موجود 6 خواتین سمیت 22 افراد کو کو نشہ آور چیز کھلا کر بےہوش کیا اور پھر انہیں ڈنڈوں اور خنجر کے وار کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…