ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

اپریل فول ،شاہ محمودکی پیپلزپارٹی میں واپسی ،بلاول کی منگنی ،عمران خان اورشیخ رشیدکی شادی کی افواہیں زوروں پر

datetime 1  اپریل‬‮  2017 |

ملتان(آئی این پی)اپریل فول کے موقع پر ملک بھرمیں ہفتہ کے روزافواہوں کا بازارگرم رہا ،سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اورسوشل میڈیا مسینجرزپرپاناما کے فیصلے ،نئے انتخابات اورنگران حکومت کے اعلان ،شاہ محمودکی پیپلزپارٹی میں واپسی ،بلاول بھٹو زرداری کی منگنی ،عمران خان اورشیخ رشیدکی شادی کی افواہیں گردش کرتی رہیں،سوشل میڈیا صارفین ان افواہوں پر دلچسپ تبصرے بھی کرتے رہے،جبکہ صورتحال سے

لاعلم بیرون ملک میں مقیم کئی پاکستانی ان جھوٹی خبروں اور افواہوں کی تصدیق کیلئے اپنے پیاروں اوردوستوں کو فون کرتے رہے ،دوسری طرف علماء کرام نے اپریل فول ڈے منانے کو اسلامی تعلیمات کے منافی قراردیا ہے تاہم مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ اپریل فول پر ایسا میسج جس میں کوئی خوشی کا پیغام ہو تواس کی اجازت دی جاسکتی ہے ،لیکن اس سے اگرکسی کی دل آزاری ہوتی ہو تو اسے توبہ کرنی چاہیے۔خبررساں ادارے آئی این پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ممتازعالم دین مفتی عبدالقوی نے کہا کہ مسلمان ہمیشہ باوقارزندگی گزارتا ہے ،جھوٹ نہیں بولتا ،کیونکہ اسلامی تعلیمات ہیں کہ صداقت سے انسان کو کامیابی ملتی ہے اورجھوٹ سے انسانیت ناکام ہوتی ہے،اپریل فول میں دھوکہ دینا ،جھوٹ بولنا ایسے گناہ کبیرہ موجود ہیں جن سے اجتناب کرنا چاہیے ،اپریل فول کادن بطور مزاح اور تمسخرکے منانا شرعی طور پر جائز نہیں ہے،آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا مزیدکہنا تھا کہ اپریل فول کے موقع پر کوئی ایسا میسج جس میں کوئی خوشی کا پیغام ہو اور اخلاقیات کے دائرہ میں ہو تواس کی اجازت دی جاسکتی ہے ،لیکن میسج بھیجنے والے کو اپنے ضمیرکے مطابق یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس کا یہ پیغام اخلاقیات کے دائرہ میں ہے تو درست ہے لیکن اگر اس کا میسج اخلاقیات کے دائرہ میں نہ ہو اوراس کے پیغام سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو ایسے شخص کومعافی مانگنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…