کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے تعطیل کا باضابطہ اعلان کردیا،سرکاری ملازمین کے اکٹھی تین چھٹیوں کے منصوبے، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقع پرسندھ بھرمیں 4اپریل بروز منگل کوعام تعطیل کااعلان کردیاہے اوراس کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔
چھٹی کے اعلان پر سرکاری ملازمین نے اتوار کو چھٹی ہونے کی وجہ سے پیر کی بھی چھٹی کرکے بروز منگل عام تعطیل سمیت اکٹھے تین دن مزے کرنے کی ٹھان لی ہے ،ایک نجی ٹی وی کے کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی سطح پرتعطیل کااعلان ذولفقار علی بھٹوکی برسی پرکیاگیا۔ذوالفقارعلی بھٹوبرسی کے موقع پرگڑھی خدابخش میں سندھ بھرسے پیپلزپارٹی کے رہنمااور کارکنان شرکت کیلئے گڑھی خدابخش پہنچیں گے۔برسی کی تقریب میں آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوبھی کارکنوں سے خطاب کرینگے۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقارعلی بھٹو کے موقع پر اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔جبکہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین اتوار کو چھٹی اور منگل کے دن کو تعطیل ہونے کی وجہ سے پیر کی بھی چھٹی مناتے ہوئے تین دن لگاتار چھٹی کریں گے۔