اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راحیل شریف اکیلے نہیں بلکہ 5ہزار فوجی جوانوں کا ایک دستہ بھی ان کے ہمراہ سعودی عرب جائے گا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کرتے ہوئے
کہا ہے کہ جنرل(ر)راحیل شریف کی بطور سربراہ اسلامی فوجی اتحاد باقاعدہ تعیناتی کے بعد وہ سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے اور ان کے ساتھ پاک فوج کے 5ہزار جوانوں پر مشتمل ایک چاک و چوبند دستہ بھی ہمراہ ہو گا جو سعودی عرب میں یمن کی سرحد پر تعینات کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی میڈیا رپورٹس میں یہ بات آچکی ہے کہ پاکستانی افواج کے دو بریگیڈ راحیل شریف کی قیادت میں سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ جنوبی یمن کے ساتھ ملحقہ سعودی عرب کی سرحد پر تعینات ہونگے۔واضح رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ اسلامی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے بتا چکی ہے کہ پاکستان کی اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ہو گی اور پاکستان یمن اور شام کے حوالے سے کسی بھی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ اسلامی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے بتا چکی ہے کہ پاکستان کی اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ہو گی اور پاکستان یمن اور شام کے حوالے سے کسی بھی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا