اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امام کعبہ عبدالرحمن السدیس6اپریل کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے‘ نوشہرہ میں اضا خیل کے قریب جمعیت علماء اسلام (ف) کے عالمی اجتماع کے پنڈال میں نماز جمعہ پڑھائیں گے۔ چھ اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے معزز مہمان کے استقبال کے لئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور کی
سربراہی میں استقبالیہ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں سینیٹر طلحہ محمود اور سینیٹر مولانا عطاء الرحمن شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسی دن بھارت سے بھی مندوبین کا ایک وفد اسلام آباد پہنچے گا ۔ ان مہمانوں کا تعلق بھارتی دارالعلوم دیو بند سے ہوگا۔ امام کعبہ اور دیگر معزز مہمانوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نوشہرہ لے جایا جائے گا اور سکیورٹی کے پیش نظر حکومت سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔