اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حضوراکرمؐ کی شان میں گستاخی کرنے اورلاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کرنےوالے بھینساپیج کاایڈمن طیب سردار منظرعام پرآگیا ہے اور مسلمانوں سے نبی کریم ﷺ کی شان میں کی گئی گستاخیوں کی معافی طلب کی ہے۔ اس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہت شرمندہ ہوں کہ میری وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچی۔میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں کس طرح سے اظہارمعذرت کروں
لیکن یہ حقیقت ہے کہ میں نے گمراہی کے دنوں میں اپنی زندگی کاوقت بہت تکلیف سے کاٹا۔میری زندگی میں سکون نام کی کوئی چیز نہیں تھی میں رات کوسونہیں سکتاتھا۔ کہنے لگا کہ مجھےملحدین کی بدترین منافقت کاسامنارہا۔ہروقت موت کاخوف رہا مگرمیں قرآن کو متواتر پڑھتارہا۔خداکی تلاش میں رہامجھے نہیں معلوم کہ میری توبہ قبول ہوتی ہے یانہیں لیکن میں متواترتوبہ کرتاہوں اورآپ لوگوں کے لیے میں کلمہ پڑھتاہوں۔اپنی گمراہی اوراپنی خطاکوقبول کرتاہوںاورمیں گزارش کرتا ہوں کہ آپ لوگ میرے لیے دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ میری توبہ کوقبول فرمائے۔کلمہ پڑھنے کے بعدسے مجھے سکون ہے گوکہ اس قدرنہیں ہے کہ شایدمیراجرم بڑاہے لیکن مجھے قرآن پڑھنے سے سکون ملتاہے اورمیں تمام ملحدین سے بھی یہ گزارش کرتاہوں کہ وہ توبہ کریں۔