لاہور (مانیٹرنگ ڈیکس) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے امریکہ میں مقیم اوورسیزپاکستانی کو 14 سال بعد اپنے12 کروڑ روپے مالیت گھر کا قبضہ دلوادیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی وائس پرسن شاہین خالد بٹ نے اس حوالے سے بتایاکہ پاکستانی شہری امتیازاحمد سید نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں شکایت درج کرائی کہ وہ امریکی ریاست نیوجرسی میں مقیم ہے اوراس د وران اس کے قریبی
عزیز نے ان کے کینال بنک جوہرٹائون میں واقع 12 کروڑ روپے مالیت کے 2 کنال کے گھر پر قبضہ کررکھاہے۔قریبی عزیز نے تین ماہ کیلئے عارضی طور پر رہائش کی درخواست کی تھی لیکن 14 سال گزرنے کے باوجود گھر خالی نہیں کررہا۔ جس پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کو بجھوائی گی جس کے بعد مکان کا قبضہ چھڑوا کر اصل مالک کے حوالے کردیاگیا۔