کراچی(آن لائن) پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری اور ان کے پیراعجاز شاہ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی ہیں اوراب دونوں کے درمیان پہلے سی قربتیں نہیں رہیں۔تفصیلات کے مطابق چند برس قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین جب ملک کے صدرتھے تووہ پیر اعجازشاہ کے بڑے معتقد تھے، اعجاز شاہ ناصرف ایوان صدر میں مقیم تھے بلکہ آصف زرداری بعض معاملات میں ان سے
مشاورت بھی کرتے تھے، پیراعجاز ہی کے مشورے پرآصف زرداری اسلام آباد چھوڑ کر کراچی میں کئی کئی دن قیام کرتے تھے لیکن اب نا تو وہ دن رہے اور نا ہی دونوں کے درمیان تعلقات میں وہ گرم جوشی جو ماضی کا خاصا تھی، بلکہ یہ کہنا زیادہ ٹھیک ہوگا کہ دونوں کے درمیان بہت دوریاں پیدا ہوگئی ہیں اور صورت حال یہ ہے کہ گزشتہ روز جب پیر اعجازشاہ نے آصف زرداری سے ملاقات کی کوشش کی تو انہیں اس میں بھی ناکامی ہوئی۔پیراعجاز شاہ نے آصف زرداری سے دوریوں کی خبروں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی ہیں، میرے بارے پھیلایا گیا کہ میں صدرممنون حسین اورنوازشریف کے قریب ہوگیا ہوں حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں نہ کبھی ممنون حسین سے ملا اور نہ ہی نوازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد ان سے ملاقات ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین جب ملک کے صدرتھے تووہ پیر اعجازشاہ کے بڑے معتقد تھے، اعجاز شاہ ناصرف ایوان صدر میں مقیم تھے بلکہ آصف زرداری بعض معاملات میں ان سے مشاورت بھی کرتے تھے، پیر اعجاز ہی کے مشورے پرآصف زرداری اسلام آباد چھوڑ کر کراچی میں کئی کئی دن قیام کرتے تھے لیکن اب نا تو وہ دن رہے اور نا ہی دونوں کے درمیان تعلقات میں وہ گرم جوشی جو ماضی کا خاصا تھی، بلکہ یہ کہنا زیادہ ٹھیک ہوگا کہ دونوں کے درمیان بہت دوریاں پیدا ہوگئی ہیں۔