اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اورتجزیہ کار صابر شاکر نے کہاہے کہ کہ پاناماکیس کافیصلہ اب ہفتوں کی بات نہیں بلکہ دنوں کی بات ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں صابرشاکرنے انکشاف کیاکہ میں اس شخص کانام نہیں بتاسکتالیکن اس آدمی کے ڈنر پر جب ایک صحافی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے پانامالیکس کے بارے میں پوچھاکہ اس کافیصلہ کب آرہاہے تو جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ دیکھیں میں یہ
سویٹ ڈش کھا رہا ہوں اورآپ مجھے یہ کھانے دیںاوراس وقت عدالتی باتوںکا نہیں بلکہ کھانے کاوقت ہے ۔صابرشاکرنے بتایاکہ جسٹس آصف سعید کا کہنا تھا کہ پانامہ کا فیصلہ آنا اب ہفتوں کی نہیں بلکہ دنوں کی بات ہے اوراس میں اب دیرنہیں ہوگی ۔ صابرشاکرنے مزید کہاکہ پانامالیکس کے معاملے پرسپریم کورٹ کی طرف سے حکومت کوکلین چٹ نہیں ملے گی ۔صابرشاکرنے کہاکہ پانامالیکس کاکیس کافیصلہ آنے پرسیاسی ہلچل پیداہوگی