اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم نوازشریف نے پانی و بجلی کے سیکرٹری یونس ڈھاگا سمیت چار وفاقی سیکرٹریوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں،چیف سیکرٹری آزادکشمیر سلطان سکندر راجہ کو سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کچھ عرصے سے سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور وفاقی سیکرٹری نے سیکرٹری پانی و بجلی کے طور پر
یونس ڈھاگہ کئی اہم ٹارگٹس حاصل کرنے میں ناکام رہے جس پر وزیراعظم نے تین ہفتے قبل انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا تھا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور انہیں عظمت علی رانجھا کی جگہ وزارت تجارت کا نیا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ عظمت علی رانجھا کی نئی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ ایوی ایشن ڈویژن کے سیکرٹری عرفان الہی کے تبدیل کرکے سیکرٹری منصوبہ بندی تعینات کردیا گیا ہے اور سیکرٹری منصوبہ بندی یوسف نسیم کھوکھر کو پانی و بجلی کا نیا سیکرٹری لگایا گیا ہے جبکہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر سلطان سکندر راجہ جو وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اور قریبی دوست سعید مہدی کے داماد ہیں کو چیف سیکرٹری کے عہدے سے تبدیل کرکے سیکرٹری ایوی ایشن تعینات کیا گیا ہے نئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی تقرری آئندہ چند روز میں کردی جائے گی۔چیف سیکرٹری آزادکشمیر سلطان سکندر راجہ جو وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اور قریبی دوست سعید مہدی کے داماد ہیں کو چیف سیکرٹری کے عہدے سے تبدیل کرکے سیکرٹری ایوی ایشن تعینات کیا گیا ہے نئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی تقرری آئندہ چند روز میں کردی جائے گی۔اس سلسلے میں وزارت اسٹیبلشمنٹ نے باضابطہ طو پرنوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں ۔